لاہور،کرایہ مانگنے پر سب انسپکٹر کا رکشہ ڈرائیور پر بہیمانہ تشدد،ملزم گرفتار

بدھ 9 مارچ 2016 11:22

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔09 مارچ۔2016ء ) لاہور میں انسداد دہشتگردی فورس کے اسسٹنٹ سب انسپکٹر نے کرایہ مانگنے پر رکشہ ڈرائیور کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔ پولیس نے اسسٹنٹ سب انسپکٹر کو حراست میں لے لیا۔

(جاری ہے)

مصطفٰی ٹاوٴن کے رہائشی رکشہ ڈرائیور نوید نے انسداد دہشتگردی پولیس کے اے ایس آئی نبیل سے سفر مکمل ہونے کے بعد کرایہ طلب کیا تو اے ایس آئی نبیل بھڑک اٹھا۔ اے ایس آئی نبیل نے زیادہ کرایہ مانگنے کا الزام لگا کر اسے بری طرح تشدد کا نشانہ بنایا جس کے باعث رکشہ ڈرائیور کی آنکھ پر گہرا زخم آیا ہے۔ مقامی افراد نے رکشہ ڈرائیور کو پٹتے دیکھ کر مقامی پولیس کو اطلاع دی جنہوں نے موقع پر پہنچ کر اے ایس آئی کو حراست میں لے لیا۔

متعلقہ عنوان :