کراچی،شہرقائد میں خاتون جاں بحق، ایک شخص کی لاش برآمد،مختلف علاقوں سے 9ملزم گرفتار
بدھ 9 مارچ 2016 11:22
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔09 مارچ۔2016ء ) کراچی کے مختلف علاقوں میں چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران 9 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ۔ملزمان سے اسلحہ برآمد ہوا ہے۔ منظورکالونی میں فائرنگ سے خاتون جاں بحق ہوگئی، کورنگی سے ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی ۔ گزری کے علاقے پی این ٹی کالونی میں قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکاروں نے ٹارگٹڈ کارروائی کرتے ہوئے سیاسی جماعت سے تعلق رکھنے والے2 ملزم گرفتار کیے۔
لیاری سلاٹر ہاوٴس کے قریب قانون نافذ کرنے والے ادارے نے کارروائی کرتے ہوئے گینگ وار بابا لاڈلا گروپ کے 3 ملزمان جاوید، سلیمان اور نوید کو گرفتار کرلیا۔ ملزمان قتل، اقدام قتل اور بھتا خوری میں ملوث تھے،ملزمان کو مزید تفتیش کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔(جاری ہے)
اْدھر سائٹ کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اسٹریٹ کرائم میں ملوث 2 ملزمان گرفتار کرکے ان کے قبضے سے ٹی ٹی پستول اور چھینی گئی 2 موٹر سائیکلیں برآمد کرلیں۔
لیاری کے علاقے سنگولین میں حساس ادارے نے کارروائی کے دوران 2ملزمان کو گرفتارکیا ہے۔ملزمان کا گینگ وارکے عزیربلوچ گروپ سے تعلق ہے جن کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔منظور کالونی میں فائرنگ سے خاتون جاں بحق ہوگئی جبکہ کورنگی نمبر 3 سے ایک شخص کی تشدد زدہ لاش ملی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عالمی ٹیکنالوجی کمپنی ”میٹا “ پاکستان اور بھارت سمیت متعدد ممالک میں واٹس ایپ پر اے آئی چیٹ بوٹس متعارف کروادیا
-
عالمی رہنماؤں کا اسرائیل اور ایران سے تحمل کا مطالبہ
-
قدرتی طور پر خطے کی صورت حال پر تشویش ہے‘ایرانی صدر کے استقبال کے منتظرہیں. پاکستان
-
اٹلی کے وزیر خارجہ انتونیو تاجانی کی ایران کے شہراصفہان پراسرائیلی حملے کی تصدیق
-
اسرائیل کے خلاف آپریشن نے ہماری اتھارٹی، ہمارے عوام کی فولاد جیسی قوت ارادی اور ہمارے اتحاد کو ظاہر کیا ہے .ایرانی صدر
-
پاکستان میں غیرملکی سرمایہ کاری دہشت گردوں کے نشانے پر
-
سعودی وزیر خارجہ کے دورہ اسلام آباد کا مقصد دو طرفہ اقتصادی تعاون کو بڑھانے پر بات چیت کو تیز کرنا تھا، ترجمان دفترخارجہ
-
6 سال بعد پہلی بارپاکستان میں 2023 کے دوران موبائل فون صارفین کی تعداد میں 37 لاکھ کی ریکارڈ کمی
-
صدرسے بینکنگ محتسب پاکستان سراج الدین عزیز کی ملاقات ، سالانہ رپورٹ پیش کی
-
پاکستان کا چین کے ساتھ چائے کے شعبے میں تعاون مزید بڑھانے کا فیصلہ
-
آرمی چیف سے سعودی عرب کے معاون وزیر دفاع کی ملاقات، دفاعی تعلقات پر تبادلہ خیال
-
امید ہے آئی ایم ایف کیساتھ نئے قرض پروگرام کے خدوخال مئی میں طے پا جائیں گے، وزیرخزانہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.