پرویز مشرف کی طبیعت اچانک ناساز ،کمر کی تکلیف بڑھنے پر نقل وحرکت محدود

بدھ 9 مارچ 2016 11:20

پرویز مشرف کی طبیعت اچانک ناساز ،کمر کی تکلیف بڑھنے پر نقل وحرکت محدود

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔09 مارچ۔2016ء) آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ سابق صدر پرویز مشرف کی طبیعت اچانک ناساز ہوگئی ہے جس پر ڈاکٹروں نے کراچی میں ان کی رہائش گاہ پر طبی معائنہ کیا ۔

(جاری ہے)

بدھ کو آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ سابق صدر پرویز مشرف کی طبیعت اچانک ناساز ہوگئی ہے جس پر ڈاکٹروں نے کراچی میں ان کی رہائش گاہ پر طبی معائنہ کیا ۔کمر کی تکلیف بڑھنے پر سابق صدر کی نقل وحرکت محدود کردی گئی ۔سابق صدر کو گزشتہ ہفتے بھی طبیعیت ناساز ہونے پر ہسپتال منتقل کیا گیا تھا ۔

متعلقہ عنوان :