کرپشن کو ہرگز برداشت نہیں کیاجائیگا،ڈی جی نیب

بدھ 9 مارچ 2016 10:58

لاہور۔8 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔09 مارچ۔2016ء ) ڈائریکٹر جنرل نیب میجر(ر) سید برہان علی نے کہا ہے کہ موثر احتسابی عمل کی وجہ سے ہی معاشرے آگے بڑھتے ہیں،ملک میں کرپشن کو بالکل برداشت نہیں کیاجائیگا،نیب نے زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل کرتے ہوئے ملک سے بد عنوانی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کا عزم کیا ہوا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو یہاں نئے تعینات ہونے والے افسران سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

سید برہان نے کہا کہ موثر احتسابی عمل کی وجہ سے ہی معاشرے آگے بڑھتے ہیں اور ترقی کی منازل طے کرتے ہیں۔ ڈی جی نیب نے کہا کہ نیب افسران کو میرٹ اور شفاف طریقے سے بھرتی کیاگیا ہے اور یہ افسران کرپشن کے خاتمہ کے لئے اپنا بھر پورکردار ادا کر یں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ تمام افسران اپنی ذمہ داریاں ایمانداری اور احسن طریقے سے سر انجام دیں اور ادارے کے وقار کو بلند کریں۔

ڈی جی نیب نے کہا کہ معاشرے میں کرپشن کے خلاف شعور اجاگر کر کے ہی کرپشن کا خاتمہ کیا جا سکتا ہے اور نئے تعینات کئے جانے والے افسران نیب اپنی ذہانت اور دیانتداری کی وجہ سے معاشرے میں اہم کردار ادا کریں گے۔انہوں نے کہا کہ معاشرے سے بد عنوانی کے ناسور کے خاتمے سے ہی ملک ترقی کی شاہراہ پر گامزن ہو سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان آفیسرز محنت ، ایمانداری ، اخلاقیات اور راست بازی کا اعلی معیار اپنائیں۔ اس موقع پر ڈی جی نیب نے افسران سے نیک تمناؤں کا بھی اظہار کیا ۔

متعلقہ عنوان :