کراچی: مختلف علاقوں میں چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران 9 ملزمان کو گرفتار‘فائرنگ سے ایک خاتون ہلاک
میاں محمد ندیم بدھ 9 مارچ 2016 09:22
کراچی(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔09مارچ۔2016ء) کراچی کے مختلف علاقوں میں چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران 9 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے، ملزمان سے اسلحہ برآمد ہوا ہے۔ منظورکالونی میں فائرنگ سے خاتون جاں بحق ہوگئی، کورنگی سے ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے۔گزری کے علاقے پی این ٹی کالونی میں قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکاروں نے ٹارگٹڈ کارروائی کرتے ہوئے سیاسی جماعت سے تعلق رکھنے والے2 ملزم گرفتار کیے۔
لیاری سلاٹر ہاﺅس کے قریب قانون نافذ کرنے والے ادارے نے کارروائی کرتے ہوئے گینگ وار بابا لاڈلا گروپ کے 3 ملزمان جاوید، سلیمان اور نوید کو گرفتار کرلیا۔ ملزمان قتل، اقدام قتل اور بھتا خوری میں ملوث ہیں،ملزمان کو مزید تفتیش کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔(جاری ہے)
ا دھر سائٹ کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اسٹریٹ کرائم میں ملوث 2 ملزمان گرفتار کرکے ان کے قبضے سے ٹی ٹی پستول اور چھینی گئی 2 موٹر سائیکلیں برامد کرلیں۔
لیاری کے علاقے سنگولین میں حساس ادارے نے کارروائی کے دوران 2ملزمان کو گرفتارکیا ہے۔ملزمان کا گینگ وارکے عزیربلوچ گروپ سے تعلق ہے جن کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔منظور کالونی میں فائرنگ سے خاتون جاں بحق ہوگئی جبکہ کورنگی نمبر 3 سے ایک شخص کی تشدد زدہ لاش ملی ہے۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ایمل ولی خان بلا مقابلہ عوامی نیشنل پارٹی کے صدر منتخب
-
صادق خان مسلسل تیسری بار میئر لندن منتخب، وزیراعظم کی مبارکباد
-
سعودی وزیر خارجہ کی اسحاق ڈار سے ملاقات
-
انوارالحق کاکڑ اور حنیف عباسی کی تکرار درحقیقت قومی خزانے کی چوری میں ملوث کرداروں کا اعتراف جرم ہے
-
پی ٹی اے نے ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والوں کی موبائل سمز بلاک کرنے کی تجویزمستردکردی
-
ایک اور آٹو کمپنی کا گاڑی کی قیمت میں لاکھوں روپے کی کمی کا اعلان
-
گرمیوں کے آغاز پر عوام پر نیا "بجلی بم" گرانے پر غور
-
چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع شرم ناک عمل ہو گا
-
صنعت کار انڈسٹری لگائیں ، منافع کمانا آپ کا حق ہے‘بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں.رانا تنویر حسین
-
ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا، 27سو ارب کے محصولات کی ریکوری کیلئے قانون بن چکا ہے ، ملک موجودہ محصولات سے تین گنا زیادہ محصولات اکٹھا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،محمد شہبا ز ..
-
سعودی عرب زراعت ، معدنیات، آئی ٹی،آئل ریفائنری ، سولر، پاورڈسٹری بیوشن اورپاور پروڈکشن میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے.وفاقی وزیرپیٹرولیم
-
ریونیوکلیکشن سب سے بڑا چیلنج ہے، سالانہ وصولیوں کا ہدف تین سے چار گنا کرپشن ،فراڈ اور لالچ کی نظر ہورہا ہے. شہبازشریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.