گوانتاناموبے کے سب سے پرانے قیدی کی 13 سال بعدکسی عدالت کے سامنے پیشی‘68سالہ پاکستانی تاجر پر آج تک فردجرم عائدنہیں کی گئی

Mian Nadeem میاں محمد ندیم بدھ 9 مارچ 2016 08:49

گوانتاناموبے کے سب سے پرانے قیدی کی 13 سال بعدکسی عدالت کے سامنے پیشی‘68سالہ ..

میامی(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔09مارچ۔2016ء) امریکا کی بدنام زمانہ جیل گوانتاناموبے کے سب سے پرانے قیدی کو 13 سال میں پہلی بار ضمانت حاصل کرنے کا موقع فراہم کیا جارہا ہے۔مذکورہ قیدی پاکستانی تاجر سیف اللہ پراچہ کے حوالے سے امریکی حکام کا کہنا ہے کہ وہ القاعدہ کو مالی امداد کے ساتھ دیگر سہولیات بھی فراہم کرتا تھا۔

واضح رہے کہ سیف اللہ پراچہ کو 2003 میں بینکاک سے گرفتار کیا گیا تھا اور اسی سال امریکا کی کیوبا میں موجود جیل میں منتقل کردیا گیا۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ ان پر کبھی بھی فرد جرم عائد نہیں کی گئی۔68 سالہ سیف اللہ پراچہ کو گزشتہ روز ضمانت کے طریقہ کار کیلئے حکومتی بورڈ کے سامنے پیش کیا گیا۔اگر جائزہ بورڈ سیف اللہ پراچہ کے حوالے سے فیصلہ کرتا ہے کہ ان سے اب کوئی خطرہ نہیں ہے تو ان کی رہائی کے امکانات روشن ہوجائیں گے۔اٹارنی ڈیوڈ ریمس نے بورڈ کو بتایا کہ پراچہ ایک مثالی قیدی ہوگا جو کہ ممکنہ ضمانت کے بعد پاکستان واپس جا کر اپنے خاندان اور کاروبار کو دیکھ سکے گا۔بورڈ کی جانب سے فوری طور پر کسی بھی قسم کے فیصلے کی توقع نہیں ہے۔

متعلقہ عنوان :