سال کا پہلا چاندگرہن ‘انڈونیشیا اور بحرالکاہل میں موجود لاکھوں افراد مکمل سورج گرہن کا نظارہ کر سکیں گے

Mian Nadeem میاں محمد ندیم بدھ 9 مارچ 2016 08:12

سال کا پہلا چاندگرہن ‘انڈونیشیا اور بحرالکاہل میں موجود لاکھوں افراد ..

ہوائی(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔09مارچ۔2016ء) سال کے پہلے سورج گرہن کا آغاز ہوگیا،گرہن کا آغاز پاکستانی وقت کے مطابق صبح 4بج کر 19 منٹ پر ہوا جبکہ اختتام 9 بج کر 35 منٹ پر مکمل سورج گرہن پاکستان میں نہیں دیکھا جاسکے گا۔مکمل گرہن کا آغاز 5بج کر 15منٹ پر ہوا اور اختتام 9بج کر 35منٹ پر سورج گرہن کا دورانیہ 5گھنٹے 16منٹ تھا۔

انڈونیشیا کے تین صوبے سماترا ،بورنیو اور سلاوی میں مکمل سورج گرہن کا نظارہ کیاجاسکے گا۔سنگاپور، کوالالمپور ، بنکاک، منیلا ، تائی پے اور آسڑیلیا کے شمالی حصوں میں سورج کو جزوی گرہن لگے گا۔ماہرین کے مطابق 33سال میں پہلی بار یہ مکمل سورج گرہن ہو گا۔اگلی بار مکمل سورج گرہن کا منظر 33سال بعد دیکھنے کو ملے گا۔گرینج کے مطابق آج چاند سورج کے بالکل سامنے سے گزرے گا جس سے سورج مکمل طور پر چھپ جائے گا اور دن کے وقت رات کا منظر نظر آئے گا۔

(جاری ہے)

مکمل سورج گرہن انڈونیشیا اور بحرالکاہل کے مرکزی حصوں میں دکھائی دے گا جبکہ آسٹریلیا اور مشرقی ایشیا میں جزوی طور پر سورج گرہن ہوگا۔مقامی وقت کے مطابق سماٹرا، بورنیو اور سلاویسی میں صبح سات بجے سے 11 بجے تک مکمل تاریکی ہوگی۔ماہرین فلکیات نے عوام سے کہا ہے کہ وہ ننگی آنکھ یا دوربین کے ذریعے براہ راست سورج کی جانب دیکھنے سے گریز کریں۔

ماہرین نے تجویز کیا ہے کہ جو لوگ سورج گرہن کا مشاہدہ کرنا چاہتے ہیں وہ خصوصی سولر فلٹرز کو کیمرے یا ٹیلی سکوپ کے سامنے رکھیں یا سورج گرہن دیکھنے کے لیے بنائی جانے والی مخصوص عینک کا استعمال کریں۔گرینج کے وقت کے مطابق 11 بجکر 19 منٹ پر جزوی سورج گرہن کا آغاز ہوگا شب 12 بجکر 15 منٹ پر مکمل سورج گرہن دیکھا جا سکے گا اور 12 بجکر 59 منٹ پر یہ اپنے عروج پر ہوگا۔بتایا گیا ہے کہ امریکی ریاست ہوائی میں گرینج کے وقت کے مطابق صبح چار نجکر 34 منٹ پر ختم ہو جائے گا۔گذشتہ برس مکمل سورج گرہن شمالی نصف کرے میں 20 مارچ کو دیکھا گیا تھا۔