آل پاکستان پرائیویٹ سکولز فیڈریشن نے مطالبات تسلیم نہ کئے جانے پر غیر معینہ مدت کیلئے ہڑتال کا فیصلہ کر لیا
اجلاس میں ہڑتال کے فیصلے کی توثیق کر دی گئی ہے ،آج باضابطہ اعلان کیا جائے گا‘ صدر مرزا کاشف بیگ کی گفتگو
منگل 8 مارچ 2016 22:31
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔08 مارچ۔2016ء) آل پاکستان پرائیویٹ سکولز فیڈریشن نے حکومت کی طرف سے مطالبات تسلیم نہ کئے جانے پر غیر معینہ مدت کیلئے ہڑتال کا فیصلہ کر لیا جس کا باضابطہ اعلان آج بدھ کے رو ز کیا جائے گا۔ سکولز فیڈریشن کے صدر مرزا کاشف بیگ نے رابطہ کرنے پر ’’ اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔
08 مارچ۔(جاری ہے)
2016ء ‘‘ کو بتایا کہ منگل کے روز ہمارا دوبارہ اجلاس ہوا ہے جس میں حکومتی اقدامات پر غوروخوض کیا گیا ہے اور اجلاس میں غیر معینہ مدت کیلئے ہڑتال کے فیصلے کی توثیق کر دی ہے اور آج بدھ کے روز باضابطہ اعلان کر دیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں توگورنر پنجاب کی طرف سے میڈیا کے ذریعے بھی مذاکرات کی کوئی دعوت نہیں ملی اور بن بلائے ہمیں گورنر ہاؤس کے دروازے سے کس نے داخل ہونے دینا ہے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ صوبائی وزیر تعلیم نے فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صحیح بات کی ہے لیکن ان کی زبان پھسل گئی ہے انہوں نے 97فیصد کی جو بات کی ہے یہ شرح سکول کھلنے کی نہیں بلکۃہ سکول بند رہنے کی تھی ۔انہوں نے کہا کہ جب تک حکومت قانون کو واپس نہیں لیتی اور ہمارے تحفظات دور نہیں کئے جاتے ہڑتال جاری رہے گی ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
بھارتی شہری نے پاکستانی لڑکی کو دل کا عطیہ کرکے نئی زندگی دے دی
-
نجی شعبہ زراعت تبدیل کرنے میں موثر کردار ادا کرسکتا ہے، وزیرخزانہ
-
افغان شہریوں کو ڈھائی لاکھ روپے لیکر شناختی کارڈ جاری کرنیوالا نادرا کا افسر گرفتار
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ہالینڈ کی سفیر مسز ہینی ڈی وریس کی ملاقات، ڈچ کمپنیوں کوسرمایہ کاری کی دعوت
-
عمران خان کو ریاستی اداروں کے خلاف بیانات سے اجتناب برتنے کے حکم پر تنقید و سوالات
-
وزیردفاع کی شنگھائی تعاون تنظیم کے سالانہ اجلاس میں شرکت ، فاعی تعاون کے اقدامات سمیت علاقائی سلامتی کے امورکا جائزہ لیا
-
وزیراعلی مریم نواز نے جگر کے عارضہ میں مبتلا پروفیسر ایس ایم منصور کے علاج کیلئے 13 لاکھ روپے امداد کی منظوری دیدی
-
گھریلو اور کمرشل سولر پینل لگانے والوں پر ٹیکس لگانے کی تجویز سامنے آگئی
-
پاکستان کی امریکا سے درآمدات پرانحصار میں بڑی کمی
-
پاکستان اہم ترین شراکت داروں میں سے ایک ہے، امریکا
-
بانی پی ٹی آئی کا ڈی چوک کا دھرنا دو ججوں نے واپس کرایا، فیصل واوڈا
-
غزہ سیز فائر مذاکرات، مصری وفد اسرائیل میں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.