چھٹی عالمی” محفل حسن قرأت“15مارچ کوہوگی،مصری قاری شرکت کرینگے:رفیق نقشبندی

ڈاکٹر راغب نعیمی،مفتی رمضان سیالوی،علامہ رفیق مجددی،ڈاکٹر حسیب قادری سمیت ممتاز دینی اسکالر ز خطاب کریں گے

منگل 8 مارچ 2016 20:32

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔08 مارچ۔2016ء) نعیمیہ صوت القراء پاکستان کے زیر اہتمام چھٹی سالانہ” عالمی محفل حسن قرأت“15مارچ کو جامعہ نعیمیہ میں ہوگی۔جس کی صدارت شیخ الحدیث مفتی عبدالعلیم سیالوی کریں گے جبکہ مصر سے قاری جمال السیدحسین خالد،قاری عادل البازسالم اورقاری محمودیوسف عقل مصری خصوصی شرکت کریں گے۔ناظم اعلیٰ جامعہ نعیمیہ علامہ ڈاکٹر محمدراغب حسین نعیمی،مفتی محمدرمضان سیالوی،علامہ محمدرفیق مجددی ، ڈاکٹر محمدحسیب قادری،پروفیسر لیاقت علی صدیقی سمیت ملک کے نامور دینی اسکالر ز اظہار خیال فرمائیں گے۔

یہ بات صدر نعیمیہ صوت القراء پاکستان قاری محمدرفیق نقشبندی نے جامعہ نعیمیہ میں انتظامی کمیٹی برائے انعقاد قرأت پروگرام کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ محفل حسن قر أت میں مصری قراء حضرات کے علا وہ پاکستان سے قاری عبدالغفار قادری ،قاری غلام مصطفی ، قاری محمدیونس قادری،قاری خادم بلال مجددی،قاری محمدکامران ،قاری محمداشفاق قصوری سمیت نامور قراء حضرات تلاوت قرآن پاک کی سعادت حاصل کریں گے ۔

انہوں نے کہاکہ قرآن کریم کاپیغام ہدایت پوری انسانیت کے لئے ہے۔مسلمانوں کے زوال کی بنیادی وجہ تعلیمات قرآن پر عمل نہ کرناہے۔مسلم قوم ترقی کی منازل طے کرنے لئے قرآن اورصاحب قرآن سے تعلق مضبوط کرے۔قرآن کریم کے پیغام کو عام کرکے ہی پوری دنیا میں روحانی انقلاب لایا جاسکتاہے۔مسلمان قرآن کی تعلیمات پر عمل پیراہوکر ایک” آئیڈیل قوم“بن سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :