سینیٹ، مولانا عبدالعزیز کے حوالے سے بلیغ الرحمان کی طرف سے تسلی بخش جواب نہ ملنے پر اپوزیشن کا واک آؤٹ

منگل 8 مارچ 2016 20:12

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔08 مارچ۔2016ء) سینٹ میں مولانا عبدالعزیز کے حوالے سے وزیرمملکت بلیغ الرحمان کی طرف سے تسلی بخش جواب نہ ملنے پر اپوزیشن نے واک آؤٹ کیا ۔

(جاری ہے)

منگل کو سینٹ میں پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری رحمن نے کہاکہ مولانا عبدالعزیز کے خلاد دی گئی درخواست پر قانونی پہلووں پر جواب دیا جائے جس پر وزیرمملکت انجینئر بلیغ الرحمن نے کہاکہ مولانا عبدالعزیز نے کل عدالت مں حلفیہ بیان بھی دیا ہے کہ ان کا داعش سے کوئی تعلق نہیں اس جواب پراپوزیشن ارکان نے عدم اطمینان کااظہار کرتے ہوئے ایوان سے واک آؤٹ کر گئے ۔