سینیٹ میں وفاقی وزیر سیفران عبد القادر بلوچ اور سینیٹر عثمان کاکڑ کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ

سینیٹر عثمان کاکڑ اور سردار اعظم خان موسیٰ خیل واک آؤٹ کر گئے

منگل 8 مارچ 2016 20:12

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔08 مارچ۔2016ء) سینٹ میں وفاقی وزیر سیفران عبد القادر بلوچ اور سینیٹر عثمان کاکڑ کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا ٗ سینیٹر عثمان کاکڑ اور سردار اعظم خان موسیٰ خیل واک آؤٹ کر گئے ۔ سینٹ میں منگل کو سینٹ میں وفاقی وزیر سیفران عبد القادر بلوچ اور سینیٹر عثمان کاکڑ کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا ۔

(جاری ہے)

سینیٹر عثمان کاکڑ نے کہاکہ بلوچستان میں لیویز کی نوکریوں کا کوٹہ بلوچ آبادی والے اضلاع کا زیادہ ہے جبکہ آبادی پختون اضلاع کی زیادہ ہے انہوں نے الزام لگایا کہ تعصب پر مبنی یہ کارروائی وفاقی وزیر عبد القادر بلوچ اور چیف سیکرٹری کی ایما پر ہورہی ہے جس پر وفاقی وزیر عبد القادر بلوچ اور عثمان کاکڑ کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا بعد ازاں عثمان کاکڑ نے الزام عائد کیا کہ چیف سیکرٹری بلوچستان وفاقی حکومت کا وفادار ہے اور ایوان سے واک آؤٹ کر گئے اس موقع پر سردار اعظم خان موسی خیل نے اپنے سوال کے جواب نہ ملنے اور ایوان میں بولنے کی اجازت نہ ملنے پر ایوان سے واک آؤٹ کیا ۔

متعلقہ عنوان :