شہباز تاثیر نے کچلاک سےالسلیم ہوٹل کے مالک کے موبائل سے اپنی والدہ کو بازیابی کی خبر دی،شہباز نے السلیم ہوٹل سے کھانا کھایا اور 350روپے کھانے کا بل بھی اداکیا۔

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 8 مارچ 2016 20:11

شہباز تاثیر نے کچلاک سےالسلیم ہوٹل کے مالک کے موبائل سے اپنی والدہ ..

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔08 مارچ۔2016ء ) سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر کے صاحبزادے شہباز تاثیر کی بازیابی کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ، اغوا کار شہباز تاثیر کو کچلاک میں السلیم ہوٹل کے قریب چھوڑ کر گئے، شہباز تاثیر نے اس ہوٹل سے کھانا کھایا اور ساڑھے تین سو روپے بل ادا کیا۔

(جاری ہے)

منگل کو نجی ٹی وی کے مطابق سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر کے صاحبزادے شہباز تاثیر کی بازیابی کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے جس کے مطابق اغوا کار شہباز تاثیر کو کچلاک میں السلیم ہوٹل کے قریب چھوڑ کر گئے۔

شہباز تاثیر نے اس ہوٹل سے کھانا کھایا اور 350روپے بل ادا کیا۔ ہوٹل مالک کا کہنا ہے کہ شہباز تاثیر اکیلے ہی ہوٹل آئے تھے۔ کھانا کھانے اور بل کی ادائیگی کے بعد کال کرنے کیلئے فون مانگا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ شہباز تاثیر نے اس کے بعد فون پر والدہ سے بات کی۔ شہباز تاثیر کی والدہ نے انٹیلی جنس حکام کو بیٹے کی بازیابی سے آگاہ کیااس کے بعد انٹیلی جنس حکام نے موقع پر پہنچ کر شہباز تاثیر کو تحویل میں لے لیا۔

متعلقہ عنوان :