اسلام آباد فاٹا اور آزاد کشمیر کے دینی مدارس میں غیر ملکی طلباء زیر تعلیم نہیں اور نہ ہی داعش کو کسی نے کسی قسم کی دعوت دی ہے ٗوزارت داخلہ

جامعہ حفضہ کے طلباء اور مولانا عبالعزیر کی جانب سے داعش کو لال مسجد کا بدلہ لینے کے حوالے سے دعوت سے مولانا عبد العزیز نے انکار کیا ہے ٗسینٹ میں وقفہ سوالات پاکستان نے اب تک کوئی جے ایف تھنڈر طیارہ کسی ملک کو فروخت نہیں کیا ٗوفاقی وزیر رانا تنویر حسین

منگل 8 مارچ 2016 20:09

اسلام آباد فاٹا اور آزاد کشمیر کے دینی مدارس میں غیر ملکی طلباء زیر ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔08 مارچ۔2016ء) سینیٹ کو تحریری طور پر بتایا گیا ہے کہ اسلام آباد فاٹا اور آزاد کشمیر کے دینی مدارس میں غیر ملکی طلباء زیر تعلیم نہیں اور نہ ہی داعش کو کسی نے کسی قسم کی دعوت دی ہے ٗجامعہ حفضہ کے طلباء اور مولانا عبالعزیر کی جانب سے داعش کو لال مسجد کا بدلہ لینے کے حوالے سے دعوت سے مولانا عبد العزیز نے انکار کیا ہے جبکہ وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین نے کہاہے کہ پاکستان نے اب تک کوئی جے ایف تھنڈر طیارہ کسی ملک کو فروخت نہیں کیا۔

منگل کو ڈپٹی چیئرمین مولانا غفور حیدری کی زیر صدارت سینیٹ اجلاس کو وقفہ سوالات کے دوران وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی جانب سے تحریری طور پر بتایا گیا کہ اسلام آبادفاٹا اور آزاد کشمیر میں دینی مدارس میں غیر ملکی طلباء زیر تعلیم نہیں ٗپاکستان میں دینی مدارس میں تعلیم کے خواہشمند طلباء کو بیرون ملک پاکستان مشن متعلقہ اداروں سے این او سی کے بعد ویزا جاری کر سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

اجلاس کو مزید بتایا گیا کہ2015میں پیور فوڈ آرڈیننس کی خلاف ورزی پر 330 جگہوں پر چھاپے مارے گئے اور 87 افراد کو گرفتار کر کے 68 لاکھ 34 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔وزیر داخلہ نے بتایا کہ اسلام آباد پولیس میں مختلف کیڈر میں 980 آسامیاں خالی ہیں۔2011سے 2015 تک اسلام آباد کی حدود میں 2172 کلو گرام منشیات پکڑی گئی۔۔آئی جی اسلام آباد کا دفتر رہائشی علاقہ میں کرایہ کے گھر میں واقع ہے جس کا کرایہ 68 ہزار روپے ادا کیا جاتا ہے۔

جبکہ ایف آئی اے میں 71 افسران ڈیپوٹیشن پر کام کر رہے ہیں۔تحریری جواب میں بتایا گیا کہ جامعہ حفضہ کے طلباء اور مولانا عبالعزیر کی جانب سے داعش کو لال مسجد کا بدلہ لینے کے حوالے سے دعوت سے مولانا عبد العزیز نے انکار کیا ہے۔اس دعوتی بیان سے متعلق کوئی رپورٹ اور کارروائی نہیں کی گئی ٗقانونی طور پر درج کروائی گئی شکایت کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

وزیر داخلہ نے بتایا کہ نیکٹا کے بورڑ آف ڈائریکٹر کا اجلاس طے ہے جس کی سمری وزیراعظم کو بھجوا دی ہے۔نادرا میں ڈیلی ویجز ملازمین کی تعداد5681ہے جبکہ گذشتہ تین سالوں میں 4315 ملازمین برطرف کیے گئے تین سالوں میں نادرا کا کوئی ملازم مستقل نہیں ہوا۔۔وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق کی جانب سے اجلاس کو تحریری طو رپر بتایا گیا کہ 2015-16میں پاکستان ریلوے کے پاس 447 انجنوں میں سے دوسی اسی قابل استعمال اور 163 خراب ہیں جبکہ کل 1731 کوچز میں سے 988فنکشنل اور 743غیر فنکشنل ہیں۔

پی ایس ڈی پی اسکیم کے تحت دوہزار چھ سے اب تک 176 انجنوں کی مرمت کی گئی ۔2006 سے 2015تک ریلوے اسٹیشنز کی بحالی کی مد میں چار کروڑ 23 لاکھ 36 ہزار روپے خرچ کیے گئے۔پاکستان ریلوے کو رواں سال 30 جون تک 12 ارب روپے تک آمدن متوقع ہے۔۔سابق وزیر ریلوے جاوید اشرف قاضی کے دور میں ریلوے انجنوں کے نام پر کوڑا خریدا گیا۔۔وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر کی جانب سے اجلاس کو تحریری طور پر بتایا گیا کہ پاکستان نے اب تک کوئی جے ایف 17 کسی ملک کو فروخت نہیں کیا ٗجے ایف 17 کی فروخت کے سودے پر چین ایروٹیکنالوجی امپورٹ اینڈ ایکسپورٹ کے ساتھ دستخط ہو چکے ہیں۔