پشاور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن نے شبقدر دھماکے کے بعد عدالتوں کی سیکورٹی مزید بڑھانے کا مطالبہ کر دیا

منگل 8 مارچ 2016 20:07

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔08 مارچ۔2016ء) پشاور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن نے شبقدر دھماکے کے بعد عدالتوں کی سیکورٹی مزید بڑھانے کا مطالبہ کر دیا۔پشاور ہائی کورٹ بار ایسو سی ایشن کا اجلاس صدر فدا گل کی زیر صدارت میں منعقدہ ہوا جس میں شبقدر دھماکے کے بعد عدالتوں کو درپیش سیکورٹی خدشات پر غور کیا کیا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں مطالبہ کیا گیا کہ شبقدر دھماکے کے بعد حکومت عدالتوں اور وکلاء کو سیکورٹی فراہم کرے اور عدالتوں کی سیکورٹی مزید بڑھائی جائے۔

اجلاس میں دھماکے میں جاں بحق ہونے والوں کے لیے قرآن خوانی اور پولیس شہدا کو خراج تحسین پیش کیا گیا،ایس پی کینٹ کاشف نے ہائیکورٹ اور ماتحت عدالتوں کا دورہ کیا اور سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا،اس موقع پر عدالتوں میں سے تربیتی مشقیں شروع کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :