’’لکی کمیٹی کے نام پر لاکھوں روپے بٹورنے والے عر دندناتے پھر رہے ہیں‘‘

Zeeshan Haider ذیشان حیدر منگل 8 مارچ 2016 19:38

کندیاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔08 مارچ۔2016ء ) لکی کمیٹی کا جھانسہ دیکر غریب عوام سے لاکھوں روپے بٹورنے والے عرصہ دراز سے دندناتے پھر رہے ہیں ۔کندیاں تھانہ میں لکی کمیٹی متاثرین کی کافی درخواستیں ردی کی نذر ہو گئیں ۔تفصیلات کے مطابق کندیاں میں جمال ہی کمال کے نام سے لکی کمیٹی کا دھندہ چلانے والے حساس ادارے پاکستان اٹامک انرجی چشمہ کے ملازم ملک آصف کندی غریب شہریوں سے کروڑوں روپے کا فراڈ کرکے عیش و عشرت سے اٹامک کالونی میں زندگی گزار رہا ہے ،جمال ہی کمال کے سرغنہ ایم اے آصف کندی ،حاجی عرفان اختر کندی،ملک عطاء اﷲ کندی اورالکندی لکی کمٹی کے مالکان غریب لوگوں سے فراڈ کرنے والے د ھوکہ دھی کر کے بھی ابھی تک کھلم کھلا پھر رہے ہیں ۔

اور پولیس بھی ان کے خلاف کاروائی نہیں کر رہی ہے ۔

(جاری ہے)

ان کے خلاف کافی درخواستیں ردی کی ٹوکری کی زینت بن گئی ہیں ۔ان خیالات کا اظہار متاثرین لکی کمیٹی اور پاکستان پیپلز پارٹی تحصیل پپلاں کے سیکرٹری اطلاعات امان اﷲ بابر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔انھوں نے وزیر اعظم پاکستان ،وزیر اعلیٰ پنجاب ،آئی جی پنجاب پولیس ،ڈائریکٹر سیکورٹی چشمہ ،آئی جی پنجاب ،آر پی او سرگودھا ،کمشنر سرگودھا ،ڈی پی او میانوالی سرفراز خان ورک ،ڈی ایس پی پپلاں فرخ سہیل سندھو،ایس ایچ او تھانہ کندیاں محمد نواز ظفر لالی سے اپیل کی کہ جمال ہی کمال لکی کمیٹی کے سرغنہ محمد آصف کندی کو اٹامک ایریا اور الکندی لکی کمیٹی کے مالک کوبھی گرفتار کر کے اوراس کی گینگ میں شامل حاجی عرفان اختر کندی ،اور ملک عطاء اﷲ کندی کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے اور جمال ہی کمال ،الکندی لکی کمیٹیوں کے مالکان گینگ میں شامل افراد کی جائیداد نیلام کرکے غریب عوام کی لاکھوں روپے کی لکی کمیٹیوں کے زریعے لوٹی ہوئی رقوم واپس دلائی جائے تاکہ غریب عوام کی پریشانی کا ازالہ ہوسکے اور انکی جمع پونجی بھی واپس مل جائے ۔

متعلقہ عنوان :