حلقہ میں ترقیاتی کاموں کا آغاز کردیاہے۔چوہدری اخترعلی خاں

Zeeshan Haider ذیشان حیدر منگل 8 مارچ 2016 18:17

کامونکے (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 08 مارچ۔2015ء ) مسلم لیگ ن کے ایم پی اے چوہدری اخترعلی خاں نے ریلوے روڈ پر سڑک کی تعمیر کا افتتاح کرتے ہوئے کہا ہے کہ حلقہ میں ترقیاتی کاموں کا آغاز کردیاگیا ہے ،حلقہ کے عوام کی خدمت اور شہید شمشاداحمدخاں کے قاتلوں کو کیفرکردار تک پہنچانا زندگی کا مشن ہے ،ریلوے لائن کے قریب سے گندگی ختم کرکے خوبصورت پھولوں کے ساتھ پارک بنائے جائیں گے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر امیدوارلیبرکونسلرمخصوص نشست رانا تصویراشرف،جنرل کونسلر اشفاق احمد سرویا،رانا وکیل احمد ،میاں طارق ،عامر ابراہیم ودیگر نے بھی خیالات کااظہارکیا جبکہ مسلم لیگی راہنما محمد اسلام مغل ،کوآرڈینیٹر پی پی 100چوہدری خورشید،رانایاسر علی خاں ،حاجی منیراحمدانصاری مخصوص نشست کے امیدوار میاں افتخاراحمدنے شرکت کی ،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری اخترعلی خاں نے کہاکہ ہمارا گھرانہ عرصہ دراز سے عوام کے بے لوث خدمت کرتا چلا آرہاہے اور ہمارے بھائی چوہدری شمشاداحمدخاں نے نے عوامی خدمت میں ہی اپنی جان کانذرانہ پیش کردیا ہے ،انہوں نے کہاکہ انتخابی مہم کے دوران عوام کے ساتھ کئے ہوئے تمام وعدوں کو عملی جامہ پہنارہے ہیں اورمیرے دروازے دن رات حلقہ کے عوام کے لئے کھلے ہیں ،انہوں نے کہاکہ حلقہ کے عوام کی دن رات خدمت اور شمشاداحمد شہید کے قاتلوں کو کیفرکردار تک پہنچا نا ہی میری زندگی کا مشن ہے اور انشاء اﷲ کامونکے شہر کی عوام اپنی آنکھوں سے ملزمان کی عبرت دیکھیں گے ،انہو ں نے مزید کہاکہ حلقہ میں ترقیاتی کاموں کاآغازکردیا گیا ہے اور انشاء اﷲ حلقہ کے کونے کونے میں ترقیاتی کاموں کے جال بچھا دیں گے ۔

متعلقہ عنوان :