پنجاب حکومت نجی سکولز اور تعلیمی نظام کو تباہ کرنے پر تلی ہوئی ہے، پرائیویٹ سکولز کے مالکان

Zeeshan Haider ذیشان حیدر منگل 8 مارچ 2016 18:17

کامونکے (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 08 مارچ۔2015ء ) پرائیویٹ سکولز کے مالکان محمداسلام مغل،صدر پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن کامونکے طفیل محمود سرویا ،جنرل سیکرٹری پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن افتخار احمدسرویا اور یاسر عرفات رامے نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت پرائیویٹ سکولز اور تعلیمی نظام کو تباہ کرنے پر تلی ہوئی ہے ہم حکومت کے اس ر ویے کی پرزور مذمت کرتے ہیں وزیر اعلیٰ میاں محمدشہباز شریف کے نعرے ’’پڑھو پنجاب ، بڑھو پنجاب ‘‘ کی حقیقت کالے قانون کی منظوری سے عیا ں ہوگئی ہے حکومت پنجاب فی الفور کالے قانون کو واپس لے ۔

(جاری ہے)

ایک مشترکہ بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان میں خواندگی کی شرح میں اضافہ کیلئے کبھی بھی عادلانہ کوششیں نہیں کی گئیں بلکہ مختلف ٹیکسوں اور قوانین کے نفاذ سے تعلیمی اداروں میں جاری فروغ تعلیم کی کوششوں کو سبوتاژ کیا جاتا ہے جس کی تازہ ترین مثال پنجاب اسمبلی کی طرف سے پرائیویٹ سکولز کو ختم کرنے کیلئے پاس کیا جانے والے نیا قانون ہے پنجاب حکومت کی طرف سے اس قانون کے ذریعے پرائیویٹ سکولز کو قانونی طریقے سے ختم کرنے کی کوششوں کا آغاز ہوچکا ہے جو کہ پرائیویٹ سیکٹر کیلئے قابل تشویش ہے انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب حکومت پرائیویٹ سکولز اور تعلیمی نظام کو تباہ کرنے پرتلی ہے ہم حکومت کے اس رویہ کی پرزور مذمت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ حکومتیں ہمیشہ تعلیمی نظام کی ترقی کے لیے اپنے معاون نجی تعلیمی اداروں کی مدد کرتی ہیں جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب نجی تعلیمی اداروں کو ختم کرنے درپے ہے انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب پچھلے کئی سالوں سے’’ پڑھو پنجاب ، بڑھو پنجاب‘‘ کے نعرے کے ذریعے عوام کو باور کرارہے ہیں کہ وہ فروغ تعلیم کے لیے بہت کچھ کررہے ہیں جبکہ حقیقت اس کے بالکل برعکس ہے اور نئے تعلیم دشمن کالے قانون کی منظوری کے بعد حکومت پنجاب کے مذکورہ نعرے کی حقیقت بھی روز روشن کی طرح عیاں ہوگئی ہے انہوں نے حکومت پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس کالے قانون کوفی الفورواپس لے ۔

متعلقہ عنوان :