خواجہ سرا کی قبر کشائی کے بعد پوسٹمارٹم

Zeeshan Haider ذیشان حیدر منگل 8 مارچ 2016 18:15

پیرمحل ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 08 مارچ۔2015ء) عدالتی نگرانی میں خواجہ سرا بشیرکی قبر کشائی کرکے نعش کے نمونہ جات لیکر فرانزک لیبارٹری کو بھجوادیے ہیں ۔ بشیر کے ورثا نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ اسے جائیداد ہتھیانے کیلئے قتل کیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

چک 338گ ب کا بشیر احمد سی پلاٹ بلال کالونی پیرمحل گھر میں مدفون ہے اور وہ یہاں اپنے چیلوں کے ساتھ رہائش پذیر تھا اور یہیں انتقال کرگیا جس کے وارثان نے اس کی موت کو مشکوک قر اردے کر عدالت میں قبر کشائی کی درخواست دی جس پر سول جج ٹیپو سلطان چوہدری کی نگرانی میں ڈاکٹر اورنگ زیب ، رانا اختر تحصیل سینٹری انسپکٹر نے قبرکشائی کرکے نعش کے نمونہ جات حاصل کرکے فرانزک لیبارٹری کو بھجوادیے۔

متعلقہ عنوان :