سنوکر کلب جوئے کے اڈے بن گئے

منگل 8 مارچ 2016 18:15

پیرمحل ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 08 مارچ۔2015ء ) جگہ جگہ کھلے سنوکر کلب عملی طورپر جوئے کے اڈے بن گئے جبکہ انتظامیہ نے خاموشی اختیار کرلی ہے اور سماجی حلقوں نے یہ اڈے بند کرانے کا مطالبہ کردیا ہے۔

(جاری ہے)

پیرمحل شہر کے اندر جگہ جگہ سنوکر کلب جوئے کے اڈے جو کھلے عام کاروباری لوگوں اور سکولوں اور کالجوں کے طلبہ کو کھیل کی آڑ میں منشیات جوئے کی لت میں مبتلا کررہے ہیں انتظامیہ تمام تر صورتحال جاننے کے باوجود جوئے کے ان اڈوں کے مالکان کے خلاف کاروائی سے گریزاں ہے طالب علم سکول کالج جانے کی بجائے سارا دن ان سنوکر بلیئرڈ کلبوں پر پنا ہ لیے ہوئے ہیں جن کے ساتھ مبینہ طورپر آوارہ منش جنسی بدفعلی جیسے افعال کا شکار کرتے ہیں چھوٹے چھوٹے معصوم بچے اپنے ساتھ ہونے والی زیادتی کا اپنے گھروالوں کو بھی نہیں بتاسکتے جس سے مسلسل بلیک میل ہونے کے باعث نئی نسل جنسی بے راہ روی کا شکار ہورہی ہے سماجی فلاحی حلقوں نے ڈی سی اوٹوبہ ٹیک سنگھ ، ڈی پی اوٹوبہ ٹیک سے مطالبہ کیا ہے کہ دفعہ144کے تحت تمام بلیئر ڈ سنوکر کلبوں پر سکول اوقات میں اور رات آٹھ بجے کے بعد پابندی لگائی جائے علاوہ ازیں 18سال سے کم عمر بچوں کے داخلہ پر مکمل پابندی عائد کرتے ہوئے جواء منشیات میں ملوث بلیئرڈ سنوکرزکلب مالکان کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا جائے ۔

متعلقہ عنوان :