پنجاب کی صوبائی اسمبلی سے خواتین کے حقوق کیلئے بل کی منظوری تاریخی اقدام ہے،خواتین کے حقوق کیلئے قانون سازی پرپارلیمنٹ نے اہم کردار ادا کیا ہے،رکن قومی اسمبلی رومینہ خورشید عالم کی اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔08 مارچ۔2016ء سے گفتگو

منگل 8 مارچ 2016 18:07

اسلام آباد ۔ 8 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔08 مارچ۔2016ء) رکن قومی اسمبلی رومینہ خورشید عالم نے پنجاب کی صوبائی اسمبلی سے خواتین کے حقوق کیلئے بل کی منظوری کو تاریخی اقدام قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے خواتین کے حقوق کا تحفظ یقینی بنانے میں مدد ملے گی۔ ”اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔08 مارچ۔2016ء“ سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بل کی منظوری کا مقصد خواتین پر گھریلو تشدد سمیت ہر طرح کی ظلم و زیادتی کا خاتمہ ہے۔

(جاری ہے)

بل کی منظوری سے مظالم کی شکار خواتین کی داد رسی کا میکنزم دستیاب ہو گا اور وہ بلاخوف و خطر معاشرے کے ایک فعال فرد کی حیثیت سے ذمہ داریاں ادا کر سکیں گی۔ انہوں نے کہا کہ خواتین معاشرے کا اہم حصہ ہیں ان کے حقوق کیلئے قانون سازی پرپارلیمنٹ نے اہم کردار ادا کیا ہے۔ ایک اورمعاملے پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک میں خواتین کی اکثریت میں وٹامن ڈی کی کمی ہے اور زچگی کے دوران مناسب خوراک کی کمی کا شکار رہتی ہیں۔ ایسی خواتین کی صحت کے حوالے سے ہم ایک جامع پالیسی پر کام کر رہے ہیں۔ اس کے علاوہ ہم ان حوالوں سے خواتین میں شعور اجاگر کرنے کی پالیسی بھی مرتب کررہے ہیں۔