کمال احمد صدیقی کی تصنیف ” کمال کی باتیں“ کی تقریب رونمائی 9 مارچ کو ہوگی

منگل 8 مارچ 2016 18:03

کراچی ۔ 8 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔08 مارچ۔2016ء) عظیم اداکار اور ہدایتکار کمال احمد صدیقی کی تصنیف ”کمال کی باتیں“ کی تقریب رونمائی 9 مارچ کو آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں منعقد ہوگی۔

(جاری ہے)

تقریب کی صدارت پروفیسر سحر انصاری کریں گے جبکہ مہمان خصوصی ڈاکٹر پیرزادہ قاسم صدیقی ہونگے۔ اس موقع پر محمد احمد شاہ، ڈاکٹر عالیہ امام، زاہدہ حنا، ایس ایم شاہد، ڈاکٹر محمد رضا کاظمی، عشرت جہاں رضوی خطاب کریں گے اورکمال احمد صدیقی کی زندگی پر روشنی ڈالیں گے۔ تقریب شام 6 بجے شروع ہوگی۔