Live Updates

عمران خان کی گورنرخیبرپختونخوا اقبال سے ملاقات، صوبے اور فاٹامیں امن وامان کی صورتحال پر تبادلہ خیال

امید ہے اقبال ظفر بطور گورنر صوبے کی ترقی کیلئے مرکزکے ساتھ تعلقات میں اہم کردار اد اکریں گے، جھگڑا کی عوام کی فلاح بہبود کیلئے کوششیں قابل تحسین ہیں، پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ کی گفتگو

منگل 8 مارچ 2016 17:48

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔08 مارچ۔2016ء ) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے منگل کے روز گورنرہاؤس پشاور میں گورنرخیبرپختونخوا اقبال ظفرجھگڑا سے ملاقات کی۔ وزیراعلی خیبرپختونخوا پرویزخان خٹک بھی عمران خان کے ہمراہ تھے۔وہ کچھ دیرگورنرکے ساتھ رہے اور باہمی دلچسپی کے مختلف امور سمیت صوبے اور فاٹامیں امن وامان کی صورتحال اور عوام کی فلاح وبہبود کے حوالے سے گفتگو کی۔

عمران خان نے اقبال ظفرجھگڑا کو گورنرکامنصب سنبھالنے پردلی مبارکباددی اور اس امید کااظہارکیا کہ گورنر صوبے کی ترقی کیلئے مرکزکے ساتھ تعلقات میں اہم کردار اد اکریں گے۔عمران خان نے اقبال ظفرجھگڑا کی جمہوریت کے استحکام کیلئے کاوشوں اورکردار کو سراہتے ہوئے کہاکہ عوام کی فلاح بہبود اورامن واستحکام کیلئے ان کی کوششیں قابل تحسین ہیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پرگفتگوکرتے ہوئے گورنراقبال ظفرجھگڑا نے کہاکہ صوبے اورفاٹامیں امن واستحکام ، تعمیروترقی اورعوام کی بہتری کیلئے سب کو ساتھ لے کرچلیں گے۔انہو ں نے کہاکہ صوبہ خیبرپختونخوا اورقبائلی علاقہ جات کے عوام نے ملکی امن واستحکام کی خاطر لازوال قربانیاں دی ہیں اوروقت آگیا ہے کہ ان کی فلاح وبہبود کیلئے مل جل کرکام کیاجائے۔ ملاقات کے دوران فاٹا اورصوبے کے عوام کی فلاح وبہبود، امن وامان کو یقینی بنانے اورعوام کے مسائل کے حل کیلئے مل جل کرکام کرنے پراتفاق کیاگیا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات