گلستان جوہر اور ریلوے کی زمین سے سندھ کچی آبادی اتھارٹی کاکوئی تعلق نہیں ، طارق مسعود آرائیں

منگل 8 مارچ 2016 17:45

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔08 مارچ۔2016ء) صوبائی وزیر کچی آبادی طارق مسعود آرائیں نے میڈیا پر چلنے والی جھوٹی خبروں کی سختی سے تریدکرتے ہوئے کہا ہے کہ حسین ہزارہ کچی آبادی گلستان جوہر اور ریلوے کی زمین سے سندھ کچی آبادی اتھارٹی کاکوئی تعلق نہیں ہے انہوں نے کہا کہ حسین ہزارہ کچی آبادی کراچی میونسپل کمیٹی اور ریلوے کی پراپرٹی ہے اس سے ہمارا کوئی تعلق نہیں ہے اور جس نے بھی وہاں قبضہ کیا ہے اس سے انتظامیہ جاکر قبضہ ختم کرائے اور قابضین کے خلاف کارروائی کرے انہوں نے مزید کہا کہ حسین ہزارہ کچی آبادی کو سندھ کچی آبادی اتھارٹی کے ادارے نے لیز یا چالان جاری نہیں کئے نہ ہی یہ سندھ کچی آبادی کے ریگولرائز ماسٹر لسٹ میں شامل ہے ۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گزارش ہے کہ اس بارے میں جھوٹی اور بے بنیاد خبریں نشر نہ کرے ۔کچھ مفاد پرست عناصر اس سلسلے میں جھوٹا پروپیگنڈا کررہے ہیں جس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔

متعلقہ عنوان :