موسم کے ارلی وارننگ سسٹم کو مضبوط بنانے کیلئے اجلاس کاانعقاد

تمام اداروں نے صلاحیت ، آلات اور مستقبل کے منصوبوں بارے آگاہ کیا قومی ، صوبائی اور علاقائی سطح پرموسمی پیشن گوئی کے نظام کو مزید موثربنانے کی بھر پور کوشش کی جارہی ہے،چیئرمین این ڈی ایم اے

منگل 8 مارچ 2016 17:37

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔08 مارچ۔2016ء) این ڈی ایم اے تمام متعلقہ اداروں کی معاونت سے چئیرمین این ڈی ایم اے میجر جنرل اصغر نواز کی ز یر صدارت میٹنگ کا انعقاد کیا جس کا مقصد موسم کے حوالے لوگوں کو آگاہ رکھنے کے لیے پیشن گوئی کے نظام کو بہتر بنانا تھا۔میٹنگ میں شرکت کے لیئے محکمہ موسمیات پاکستان ، سول ایویشن اتھارٹی ، پاکستان ائیرفورس ، پاکستان نیوی اور این ڈی ایم اے کے افسران موجود تھے ۔

میٹنگ میں موسمی اعتبار سے درپیش مسائل ، وسائل کی کمی اور ملک بھر میں موسمی پیشن گوئی کے نظام کو مستحکم بنانے کے لیئے بحث کی گئی اور اداروں کے درمیان مفاہمت بڑھانے پر زور دیا گیا ۔میٹنگ میں شرکت کرنے والے تمام اداروں نے صلاحیت ، آلات اور مستقبل کے منصوبوں کے بارے میں آگاہ کیا ۔

(جاری ہے)

میٹنگ میں محکمہ موسمیات کے پیشن گوئی کے نظام کو مزید مستحکم اور موئثر بنانے کے امر پر زور دیا گیا اور اورمحکمہ موسمیات کے ساتھ معلومات کے تبادلہ کے لیئے لائحہ عمل بنانے پر زور دیا گیا ۔

چئیرمین این ڈی ایم اے نے کہا کہ این ڈی ایم خطرناک موسمی تبدیلیاں جن سے حادثات پیش آتے ہیں کو مد نظر رکھتے ہوئے قومی ، صوبائی اور علاقائی سطح پرموسمی پیشن گوئی کے نظام کو مزید موثربنانے کی بھر پور کوشش کر رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح ہم نہ صرف اقتصادی طور پر مستحکم ہوں گے بلکہ مستقل میں قیمتی جانوں اور املاک کی حفاظت کر یقینی بنایا جا سکے گا ۔

متعلقہ عنوان :