نواز شریف کے حکومت میں ہوتے ہوئے را،را ہو ررہی ہے اوروہ ’’بے راہ ‘‘ ہیں‘ ندیم افضل چن

قول و فعل میں تضاد (ن) کی قیادت کا وطیرہ ہے ،وقت آنے پر عوام ان سے ضرور حساب مانگیں گے

منگل 8 مارچ 2016 17:37

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔08 مارچ۔2016ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما ندیم افضل چن نے کہا ہے کہ نواز شریف اپوزیشن میں تھے تومیمو گیٹ سکینڈل پر عدالت گئے لیکن آج ان کے حکومت میں ہوتے ہوئے را،را ہو ررہی ہے تو وہ ’’بے راہ ‘‘ ہیں،قول و فعل میں تضاد مسلم لیگ (ن) کی قیادت کا وطیرہ ہے اور وقت آنے پر عوام ان سے ضرور حساب مانگیں گے۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میں ندیم افضل چن نے کہا کہ اگر ملک کو آگے لیجانا ہے توسب کو اپنے کردار کا جائزہ لینا ہوگا۔ نیب کے معاملے پر کسی سے کچھ بھی ڈھکا چھپا نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ آج ایک سیاسی جماعت میں رہنے والے لوگ اس کے ر ا سے تعلقات کا شور مچا رہے ہیں لیکن حکومت اس پر کان نہیں دھر رہی اور دستاویزی ثبوت مانگے جارہے ہیں۔ پیپلز پارٹی کے دور میں نواز شریف اپوزیشن میں ہوتے ہوئے میمو گیٹ سکینڈل پر عدالت چلے گئے تھے لیکن آج حکومت میں ہیں اور را، را ہو رہی ہے لیکن وہ ’’بے راہ ‘‘ہیں جو لمحہ فکریہ ہے۔