آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے برطانوی وزیر خارجہ فلپ ہیمنڈ کی ملاقات

برطانوی وزیر خارجہ فلپ ہیمنڈ نے دہشتگردی کیخلاف جنگ اور خطے میں استحکام کیلئے پاکستانی فوج کی مخلصانہ کوششوں کو سراہا

منگل 8 مارچ 2016 17:37

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔08 مارچ۔2016ء) برطانوی وزیر خارجہ فلپ ہیمنڈ نے دہشتگردی کیخلاف جنگ اور خطے میں استحکام کیلئے پاکستانی فوج کی مخلصانہ کوششوں کو سراہتے ہوئے پاک فوج کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا ہے ۔ پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے برطانوی وزیر خارجہ فلپ ہیمنڈ نے منگل کو جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو ) کا دروہ کیا اور چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور خطے کی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ برطانوی وزیر خارجہ نے دہشتگردی کیخلاف جنگ اور خطے میں استحکام کیلئے پاک فوج کی مخلصانہ کوششوں کو سراہا۔ قبل ازیں جی ایچ کیو آمد پر برطانوی وزیر خارجہ نے یاد گار شہدا پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور پاک فوج کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا ۔ پاک فوج کے ایک چاق و چوبند دستے نے برطانوی وزیر خارجہ کو گارڈ آف آنر پیش کیا ۔