ایف آئی اے نے منی لانڈرنگ کیس میں شامل تفتیش سرفراز مرچنٹ کے الزامات پرباقاعدہ تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے،سرفراز مرچنٹ کو بیان ریکارڈ کرانے کیلئے سمن جاری کردیا گیا ہے،ایف آئی اے سرفراز مرچنٹ سے منی لانڈرنگ اور ہتھیاروں کی غیرقانونی خریداری سمیت ایم کیوایم کی ’را‘سے فنڈنگ بارے انکوائری کرے گی۔

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 8 مارچ 2016 17:31

ایف آئی اے نے منی لانڈرنگ کیس میں شامل تفتیش سرفراز مرچنٹ کے الزامات ..

اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔08مارچ۔2016ء) سکاٹ لینڈ یارڈ میں ایم کیوایم کے خلاف منی لانڈرنگ کیس میں شامل تفتیش سرفراز مرچنٹ کے الزامات پر ایف آئی اے نے باقاعدہ تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے،ایف آئی اے نے انکواری کرنے کیلئے سرفراز مرچنٹ کو سمن بھی جاری کردیے ہیں۔ذرائع کے مطابق ایف آئی اے کو سرفراز مرچنٹ سے منی لانڈرنگ اورہتھیاروں کی خریداری بارے تحقیقات وزارت داخلہ کی طرف سے تفویض کی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

ایف آئی اے سرفراز مرچنٹ سے منی لانڈرنگ اور ہتھیاروں کی غیرقانونی خریداری کی تحقیقات کرے گی اور ایم کیوایم کی ’را‘سے فنڈنگ بارے بھی انکوائری کی جائے گی۔جس کیلئے سرفراز مرچنٹ کو بیان ریکارڈ کرانے کیلئے سمن بھی جاری کردیا گیا ہے جبکہ انٹیلی اجنس اداروں کو معلومات شیئر کرنے کا مراسلہ جاری کیا گیا ہے۔ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ حکومت رپورٹ آنے کے بعد برطانوی حکام کے سامنے بھی معاملہ اٹھائے گی۔

متعلقہ عنوان :