ریونیو جنریشن پر زور دینے کی بجائے بزنس کمیونٹی کے لئے آسانیاں پیدا کی جائیں‘ پیاف

تاجر برادری ملک کو بحرانوں سے نکالنے میں پہلے ہی اپنا فرض ادا کر رہی ہے ‘ چیئرمین عرفان اقبال شیخ

منگل 8 مارچ 2016 17:17

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔08 مارچ۔2016ء) پاکستان انڈسٹریل اینڈ ٹریڈرز ایسوسی ایشن فرنٹ (پیاف) نے کہا ہے کہ گورنمنٹ کے چند ادارے بزنس کمیونٹی کے لئے آسانیاں پیدا کرنے کی بجائے مشکلات پیدا کر رہے ہیں اور حکومتی ریونیو جنریشن پر زور دے رہے ہیں جسکی وجہ سے تمام تاجر برادری نہایت پریشان ہے اور معاملات سدھرنے کی بجائے خرابی کی طرف جا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

چیئر مین پیاف عرفان اقبال شیخ نے گزشتہ روز بزنس کمیونٹی کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت ایک تاجر دوست حکومت ہے اور بزنس کمیونٹی کے مسائل کا ادراک رکھتی ہے چیئر مین نے کہا کہ ہم تمام مسائل کے حل کیلئے حکومت کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور تمام ایشوز کو مل بیٹھ کر مشاورت کے ساتھ حل کرنا چاہتے ہیں۔ تاجر برادری ملک کو بحرانوں سے نکالنے میں پہلے ہی اپنا فرض ادا کر رہی ہے ۔عرفان اقبال شیخ نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ متعلقہ اداروں پر زور دیا جائے اور بزنس کمیونٹی کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے تاکہ گورنمنٹ اور تاجر برادری کا تعلق ہمیشہ قائم رہے۔

متعلقہ عنوان :