اگیتی کپاس کی کاشت 20مارچ سے شروع کرنے کی ہدایت

منگل 8 مارچ 2016 15:01

فیصل آباد۔8 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔08 مارچ۔2016ء )ماہرین زراعت نے اگیتی کپاس کی کاشت 20مارچ سے شروع کرنے کی ہدایت کی ہے اور کہاہے کہ کاشتکار اس سے قبل اگیتی کاشت شروع نہ کریں کیونکہ 30سے لے کر 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک کادرجہ حرارت اگیتی کاشت کیلئے انتہائی موزوں اور بہتر اگاؤ میں معاون ثابت ہو نے کے ساتھ ساتھ بیجوں کے ضیاع کو روکنے کاباعث بن سکتاہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایاکہ کپاس کے کاشتکار جلدی کاشت کرنے کی دوڑ میں شامل ہونے کی بجائے کاشت کے موزوں ترین وقت یعنی 20مارچ کے بعد کاشت شروع کریں تاکہ انہیں دوبارہ کپاس کی کاشت کی زحمت نہ اٹھانی پڑے ۔ کاشتکار معیاری ، خالص ، سرٹیفائیڈ بیج کی کاشت کے ساتھ ماہرین کے مشورے سے کھادوں کا متناسب استعمال بھی یقینی بنائیں