کھیرے کو سال میں 2مرتبہ کاشت کر کے بہترین پیداوار حاصل کر سکتے ہیںِِ، ماہرین زراعت

منگل 8 مارچ 2016 15:00

فیصل آباد۔8 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔08 مارچ۔2016ء ) ماہرین زراعت نے کہا ہے کہ کھیرے کی اگیتی فصل مارچ کے آخر تک جبکہ پچھیتی فصل جولائی میں کاشت کی جا سکتی ہے لہٰذا کاشتکار کھیرے کو سال میں 2مرتبہ کامیابی سے کاشت کر کے بہترین پیداوار حاصل کر سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتا یا کہ کھیرا لوکل پنجاب میں طویل عرصہ سے کاشت کی جانے والی قسم ہے ،تاہم اس وقت مختلف ممالک سے درآمد ہونے والی دیگر اقسام بھی مارکیٹ میں دستیاب ہیں جو اپنی مختلف خصوصیات کی بناء پر کاشتکاروں میں مقبول ہو رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کھیرے کی کاشت کیلئے فی ایکڑ 1کلو گرام صحت مند بیج استعمال کر کے شاندار فصل کا حصول ممکن ہو سکتا ہے۔ کاشتکار زمین کی تیاری، ترقی دادہ اقسام کا بیج ، کیمیائی کھادوں کا استعمال کرنے کے ساتھ بروقت آبپاشی ، جڑی بوٹیوں ، سست تیلے ، سرخ جوؤں ، لال بھونڈی ، پھل کی مکھی ، روئیں داد پھپھوند ، اکھیڑا کا خاتمہ کر کے بہتر مالی منافع حاصل کر سکتے ہیں۔