قائم مقام صدر رضاربانی سے قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ کی ملاقات، ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال

منگل 8 مارچ 2016 14:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔08 مارچ۔2016ء) قائم مقام صدر رضاربانی سے قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے ملاقات کی ہے جس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق بدھ کے روز ہونیوالی ملاقات میں دنوں رہنماؤں نے پیپلز پارٹی کی قومی سلامتی سے متعلق آئندہ کی حکمت عملی ، سینٹ کے مشترک اجلاس ، نیب کی کارروائیاں ، ، حکومت کا نیب سے متعلق ممکنہ بل اور اس پر پیلز پارٹی کا لائحہ عمل سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے ۔