Live Updates

شہید بینظیر یونیورسٹی میں طلبہ کی عمران خان کے ساتھ سیلفیاں،مستقبل کی منصوبہ بندی سے متعلق سوال کیے

منگل 8 مارچ 2016 14:40

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔08 مارچ۔2016ء) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے شہید بینظیر یونیورسٹی کا دورہ کیا ہے جہاں طالبات نے انہیں گھیرے میں لے لیااور سیلفیاں بنائی ۔

(جاری ہے)

بدھ کے روز پی ٹی آئی کے سربراہ نے ویمن ڈے کے موقع پر شہید بینظیر یونیورسٹی کا دورہ کیا اور مختلف شعبوں کا معائنہ کیا ہے یونیورسیٹی انتظامیہ کی جانب سے عمران خان کو مختلف شعبوں سے متعلق بریفنگ دی گئی ہے ، جبکہ دورہ کے موقع پر یونیورسٹی کی طالبات نے عمران خان کو گھیر ے میں لیا اور انکے ساتھ سیلفیاں بنائی ، عمران خان بھی طلبات کے ساتھ گھل مل گئے اور ان سے انکے نام اور مستقبل کی منصوبہ بندی سے متعلق سوال کیے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :