ذرا نم ہو تو یہ مٹی بڑی زرخیز ہے ساقی

یونیورسٹی آف انجینئیر اینڈ ٹیکنالوجی پشاور کے طلبا نے گاڑیوں کا خود کار ایمرجنسی بریک سسٹم بنا لیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 8 مارچ 2016 14:40

ذرا نم ہو تو یہ مٹی بڑی زرخیز ہے ساقی

پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 08 مارچ 2016ء) : یوں تو پاکستان طلبا دنیا بھر میں پاکستان کا نام کسی نہ کسی طریقے سے روشن کرتے ہی رہتے ہیں، لیکن اب پشاور کی یونیورسٹی آف انجینئیر اینڈ ٹیکنالوجی کے طلبا نے گاڑیوں کے لیے خود کار ایمرجنسی بریک سسٹم متعارف کروا دیا ہے۔ دونوں طلبا نے ایمرجنسی بریک سسٹم کا کامیاب تجربہ بھی کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

طلبا نے بتایا کہ یہ سسٹم نہایت سستا اور قابل خرید ہے کہ اسے کسی بھی گاڑی میں بآسانی نصب کیا جا سکتا ہے، اس سسٹم کے تحت گاڑیوں کے اگلے حصے پر سینسرز نصب کیے جاتے ہیں جس کے تحت اگر ڈرائیور بریک نہ دبائے تو کوئی بھی چیز قریب آنے پر گاڑی کا یہ خود کار نظام 4 سے 6 میٹر کے فاصلے پر خود ہی بریک لگا دیتا ہے۔

طلبا کے ایک استاد نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اگر ان طلبا کی حوصلہ افزائی کے ساتھ ساتھ ان کی فنڈنگ کی جائے اور اس طرح کے پراجیکٹس کو وسیع فورم پر لے جایا جائے تو ملک کے لیے اچھا ثابت ہو گا، بیرون ممالک میں گاڑیوں میں ایسے سسٹم کی تنصیب کی تو گئی ہے لیکن یہ سسٹم قدرے مہنگے ہیں تاہم پاکستانی طلبا نے مارکیٹ سے خود پرزے خرید کر اس سسٹم کو انتہائی سستا بنایا تا کہ اسے بآسانینصب کیا جا سکے اور انسانی جانوں کو مزید محفوظ بنایا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :