حکومت پنجاب نے دہشت گردی سے متاثرہ شہریوں کی مدد کے لیے آرڈیننس جاری کردیا

منگل 8 مارچ 2016 14:14

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔08 مارچ۔2016ء) حکومت پنجاب نے دہشت گردی سے متاثرہ شہریوں کی مدد کے لیے آرڈیننس جاری کردیا ہے جس کے تحت دہشت گردی کے واقعے میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین کو10 لاکھ روپے امداد دی جائے گی۔

(جاری ہے)

حکومت پنجاب کے جاری کردہ آڈی نینس کے مطابق دہشت گردی کی نذر ہونے والے عام شہری کے لواحقین کو 10 لاکھ روپے امداد دی جائے گی جب کہ شدید زخمی یا معذوری کی صورت میں 5 لاکھ روپے دیئے جائیں گے تاہم 2 ہفتے تک زیر علاج رہنے کی صورت میں ایک لاکھ روپے امداد دی جائے گی۔

ا?رڈینینس کے مطابق دہشت گردی کی صورت میں گھر تباہ ہونے اور کاروباری نقصان پر 5 لاکھ روپے دیئے جائیں گے جب کہ ٹرک اور بڑی گاڑی تباہ ہونے پر 5 لاکھ، کار، جیپ اور رکشے کے تباہ ہونے پر 2 لاکھ اور موٹر سائیکل کے نقصان کی صورت میں 20 ہزار روپے کی امداد کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :