پاک افغان سرحدی علاقے میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 21 دہشت گرد مارے گئے،آئی ایس پی آر

منگل 8 مارچ 2016 14:07

راولپنڈی ۔ 8 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔08 مارچ۔2016ء) پاک افغان سرحدی علاقے میں جاری شوال آپریشن کے دوران گزشتہ 24 گھنٹوں میں کم از کم 21 دہشت گرد مارے گئے۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ کی طرف سے شوال آپریشن بارے ”ٹویٹ“ کی گئی اپ ڈیٹ کے مطابق پاک فضائیہ اور کمبیٹ آرمی ایوی ایشن کے ساتھ مل کر زمینی فوج تعاقب، محاصرے اور سرچ آپریشن کے ذریعے بھاگنے والے دہشت گردوں کا پیچھا کر رہی ہے۔ گزشتہ شب سے 21 دہشت گرد مارے جا چکے ہیں، یہ آپریشن جاری ہے، پاک افغان سرحد کے ساتھ اہم چوٹیوں اور دروں کو محفوظ کرلیا گیا ہے۔ وادی شوال کو کلیئر کرنے کا عمل جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :