آئندہ پانچ سال میں بیرون ملک 30 تا 40 بجلی گھروں کی تعمیر کے معاہدے کریں گے،روسی کمپنی

منگل 8 مارچ 2016 14:06

ماسکو ۔ 8 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔08 مارچ۔2016ء) جوہری توانائی سے متعلق روس کی سرکاری کارپوریشن روس آتوم نے کہا ہے کہ آئندہ پانچ سالوں کے دوران کمپنی بیرون ممالک میں 30 سے 40 بجلی گھروں کی تعمیر کے معاہدے کرے گی۔

(جاری ہے)

روسی ذرائع ابلاغ کے مطابق کارپوریشن کا منصوبہ ہے کہ 2020ء تک بیرونی ممالک کے ساتھ روس آتوم کے تعاون کے سمجھوتوں کی کل مالیت بڑھ کر 150 ارب ڈالر تک ہو جائے گی۔واضح رہے کہ روس آتوم کارپوریشن بیرونی ممالک میں بیک وقت زیر تعمیر بجلی گھروں کی تعداد کے حوالے سے دنیا میں پہلے نمبر پر ہے اور اس وقت یہ کارپوریشن مختلف ممالک میں تیس بجلی گھروں کی تعمیر جاری رکھے ہوئے ہے۔