مردان میں مزاحیہ مشاعرہ کا انعقاد

منگل 8 مارچ 2016 14:04

مردان۔08 مارچ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔08 مارچ۔2016ء )سایہ ویلفیئر فاوٴنڈیشن مردان اور محکمہ ثقافت کے تعاون سے مقام چوک مردان میں مزاحیہ ”ترسکونہ مشاعرہ“ کا انعقاد ہوا۔ جس میں پشتو زبان کے نامور شعرا کرام ظفر خان ظفر، اقبال جان، محمد رحمان کشور، مراد پٹواری، نعیم مخلص اور حیات روغانی نے اپنے کلام پیش کئے۔ اور مشاعرے میں شریک حاضرین خوب داد لی۔

مشاعرے کی صدارت حیات روغانی نے کی ۔

(جاری ہے)

سایہ ویلفیئر فاوٴنڈیشن کے چیئرمین ظاہر اللہ نے مشاعرے میں حصہ لینے والے شعراء کرام میں سرٹیفیکٹ تقسیم کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ ثقافت نے صوبے بھر میں روایتی و ثقافتی پروگرامات کا انعقاد کیا ہے جس کی ایک کڑی پشتو ادب سے لگاو مزاحیہ مشاعرہ بھی ہے۔ محکمہ ثقافت نے رچ پراجیکٹ ثقافتی ورثے کے احیاء کا پروگرام کے نام سے جو سلسلہ شروع کیا ہے وہ قابل ستائش ہے ان پروگرامات کی وجہ سے ہماری نوجوان نسل شاعری کے فن سے آگاہی رکھنے سمیت مستفید بھی ہو رہے ہیں ۔ مشاعرے کا مقصد لوگوں کو ایک سستی تفریح فراہم کرنا ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ مستقبل میں بھی ایسے پروگرامز کا انعقادکیا جائے گا۔