انجینئرنگ یونیورسٹی نے بی ٹیک کے امتحانی شیڈول کا اعلان کر دیا

منگل 8 مارچ 2016 14:03

پشاور۔08 مارچ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔08 مارچ۔2016ء ) پشاور انجینئرنگ یونیورسٹی پشاور کے کنٹرولر امتحانات نے بی ٹیک سپلیمنٹری امتحانات 2014-15ء (چارسالہ پروگرام نیا کورس )کے شیڈول کا اعلان کردیااعلامیہ کے مطابق بی ٹیک تھرڈائیر (چارسالہ پروگرام نیا کورس )کے سپلیمنٹری امتحانات 12اپریل 2016ء جبکہ بی ٹیک فائنل ائیر (چارسالہ پروگرام نیا کورس) کے سپلیمنٹری امتحانات 13اپریل 2016ء سے شروع ہونگے‘ امتحانی داخلہ فارم اورنارمل فیس کیساتھ داخلے کی آخری تاریخ 22مارچ 2016ء ہے‘ امتحانی داخلہ فارم اور فیس کنٹرولر امتحانات کے دفتر میں جمع کی جائیگی ‘ داخلہ فارم کیساتھ امتحانی فیس کی اوریجنل رسید متعلقہ پرنسپل /ڈیپارٹمنٹ کے چیئرمین سے تصدیق شدہ تین عدد پاسپورٹ سائز تصاویر‘ اور پچھلے امتحان کی ڈی ایم سی کی کاپی منسلک کرنا لازمی ہے‘ طلباء کو مزید مطلع کیاجاتاہے کہ مقررہ تاریخ کے بعد امتحانی داخلہ فارم کسی صورت قابل قبول نہیں ہوگا۔

متعلقہ عنوان :