شبقدرخودکش دھماکہ قابل مذمت ،نہتے لوگوں کونشانہ بنانابزدلانہ اقدام ہے،سعدیہ فیاض

منگل 8 مارچ 2016 13:54

پشاور۔08 مارچ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔08 مارچ۔2016ء )شبقدر خودکش دھماکہ اور انسانی جانوں کاضیاع قابل افسوس ہے، دہشتگردقوم کے حوصلے متزلزل نہیں کرسکتے، ان خیالات کا اظہارپاک ویلفیئرآرگنائزیشن کی چیئرپرسن سعدیہ فیاض، وائس چیئرمین نویدبابر، جنرل سیکرٹری ذوالفقارعلی اور فنانس سیکرٹری ایس آر خان نے مذمتی بیان میں کیا،انہوں نے کہا کہ تعلیمی اداروں پرحملوں کے بعد اب تحصیل کچہری شبقدر میں دھماکہ سے ثابت ہوگیا ہے کہ انسانیت کے دشمن اب آسان ٹارگٹ کرتے ہوئے نہتے لوگوں اور بچوں کونشانہ بنارہے ہیں جوانتہائی بزدلانہ اقدام ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے،انہوں نے زور دیا کہ ملک دشمنوں کیخلاف مل کرہی جنگ جیتی جاسکتی ہے تاکہ آئندہ نسلوں کومحفوظ مستقبل دیا جاسکے، اس موقع پرانہوں نے شبقدربم دھماکہ میں جاں بحق افراد کے لواحقین سے یکجہتی اور ہمدردی کااظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعاکی۔