کرنل خالد محمود شفیع نے دیر سکاوٹس ہیڈ کواٹر بلامبٹ میں پودا لگا کر شجرکاری مہم کا افتتاح کیا

منگل 8 مارچ 2016 13:54

دیرلوئیر۔08 مارچ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔08 مارچ۔2016ء )کمانڈنٹ دیر ٹاسک فورس کرنل خالد محمود شفیع نے دیر سکاوٹس ہیڈ کواٹر بلامبٹ میں پودا لگا کر شجر کاری مہم کا افتتاح کیا، اس سلسلے میں دیر سکاوٹس چھاونی بلامبٹ میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا ، اس موقع پر کمانڈنٹ دیر ٹاسک فورس کرنل خالد محمود نے پودا لگا کر شجر کاری مہم کا افتتاح کیا، اس موقع پر ڈسٹرکٹ فارسٹ افیسر دیر لوئر محمد اصضر خان،چیف کنزوئٹر ممتازاحمد ، مقائد خان ودیگر بھی موجود تھے ، شکرکاری مہم کا افتتاح کرتے ہوئے کمانڈنٹ دیر ٹاسک فورس کرنل خالد محمود شفیع نے کہاکہ جنگلات کسی علاقے میں خوبصورتی میں بڑا کردار ادا کرتے ہیں اور قدرتی حسن برقرار رکھنے اور جنگلات کی بقا کیلئے انتظامیہ کو ٹھوس اقدامات کرنے ہوں گے اور اس سلسلے میں پاک فوج بھی مثبت کردار ادا کریگی ،انہوں نے کہاکہ پاک فوج دیر لوئر کے زیر کنڑول عمارتوں میں پودے لگا ئے گی۔