ملاکنڈ میں شجر کاری مہم کا آغاز

منگل 8 مارچ 2016 13:54

مالاکنڈ۔08 مارچ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔08 مارچ۔2016ء )ملاکنڈ میں شجر کاری مہم کا آغاز کردیا گیا ‘ ایکسئین سی اینڈ ڈبلیو ملاکنڈ عمران حسین نے پودا لگا کر باقاعدہ مہم کا آغاز کیا ۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں ایک پُر وقار تقریب بھی منعقد کی گئی جس میں ایس ڈی او ز عتیق خان ، بلا ل خان ، فواد خان ،ہیڈ کلرک آفتاب باچہ ، پی ڈبلیو ڈی لیبر یونین خیبر پختونخوا کے رہنماء اور ضلعی صدر ملاکنڈ گل زمین خان اور جنرل سیکرٹری صاحب دین سمیت کثیر تعداد میں شرکاء نے شرکت کی ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے عمران حسین اور دیگر مقررین نے درخت لگانے اور شجر کاری مہم پر تفصیلی روشنی ڈالی اورکہا کہ درخت لگانا صدقہ جاریہ ہے ۔