ہارون آباد ،فقیروالی‘الٹا چور کوتوال کو ڈا نٹے‘ موبائل چوری ہونے پر ملزم کی موبائل مالک کو دھمکیاں

منگل 8 مارچ 2016 13:25

ہارون آباد ،فقیروالی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔08 مارچ۔2016ء)الٹا چور کوتوال کو ڈا نٹے‘ موبائل چوری ہونے پر ملزم کی موبائل مالک کو دھمکیاں ،پیروی کرنے پر خطرناک نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا ،موبائل چوری ہونے کے بعد مالک کو دھمکی آمیز کال آنا شروع ہو گئیں متاثرہ شخص نے تھانہ فقیروالی میں نا معلوم شخص کے خلاف درخواست دے دی تفصیلات کے مطابق نواحی گاؤں 132/6r کا رہائشی نجی بنک میں ملازم شہباز نامی شخص کا چند دن قبل دوران سفر60 ہزار نقدی اور قیمتی موبائل چوری ہو گیا بہت تلاش کی پر چور کا پتہ نہ چل سکامالک نے اسکی ڈپلی کیٹ سم نمبری03443043938 نکال کر آن کی تونا معلوم شخص کی دھمکی آمیزمشکوک کالزآنا شروع ہو گئی کہ اگر چوری موبائل کی پیروی کی تو آپ کو جان سے مار دوں گا متاثرشخص نے قانونی کاروائی کے لیے نامعلوم شخص کے خلاف تھا نہ فقیروالی میں درخواست دے دی جس میں مدعی نے موقف اختیار کیا کہ مجھے جان سے خطرہ ہے تحفظ فراہم کیا جائے پولیس نے کمیونیکیشن ڈیٹا کے ذریعہ نا معلوم شخص کی تلاش شروع کر دی۔