کسی بھی معاشرے کی ترقی کے لیے تعلیم اہم کردار ادا کرتی ہے‘رانا محمد صدیق

منگل 8 مارچ 2016 13:21

کامونکے (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔08 مارچ۔2016ء) کسی بھی معاشرے کی ترقی کے لیے تعلیم اہم کردار ادا کرتی ہے ما ں کی گود اور درسگاہ بچے کی تعلیم وتربیت میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار سینئر ٹیچر رانا محمد صدیق ،صدر کامونکے پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن محمود طفیل سرویا،ڈائریکٹر دارارقم سکولز فیصل عبید ، پرنسپل نیو سائنس فاویڈیشن ہائی سکول محمد بلال اشرف اور افتخا ر احمد سرویا نے اپنے بیان میں کیا،انہوں نے کہا کہ اساتذہ کے ساتھ ساتھ والدین کا فرض ہے کہ تربیت کیساتھ ساتھ بچوں کو تعلیم یافتہ بنانے میں اپنا بھر پور کردار ادا کریں۔

تعلیم ہی معاشرتی مسائل کے حل اور کامیاب زندگی کی ضامن ہے ،انہوں نے کہا کہ پرائیویٹ تعلیمی ادارے ملک میں تعلیم کے فروغ کے لیے مرکزی کردار ادا کررہے ہیں جس ملک کی شرح خواندگی میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے مگر حکومت کے غیر حقیقی فیصلوں سے پرائیویٹ تعلیمی ادارو ں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، انہو ں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے حا ل ہی میں پرائیویٹ سکولز کے لیے بنائے گئے قوانین تعلیم کی ترقی میں رکاوٹ بن سکتے ہیں ہمارا مطالبہ کہ ظالمانہ فیصلوں کو فوری واپس لیا جائے۔

متعلقہ عنوان :