نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ (نیوٹیک) کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ذوالفقار احمدچیمہ کی زیر صدارت اہم اجلاس،غیر ملکی ماہرین کی شرکت

پیر 7 مارچ 2016 22:49

اسلام آباد ۔ 7 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔07 مارچ۔2016ء) نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ (نیوٹیک) کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ذوالفقار احمدچیمہ کی زیر صدارت پیر کواہم اجلاس منعقد ہوا جس میں نیشنل ووکیشنل ٹریننگ کے مختلف غیر ملکی ماہرین نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس اجلاس میں ٹیوٹا ریفارم سپورٹ پروگرام کی پچھلے پانچ سالوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور موجودہ ٹریننگ سسٹم میں بہتری کو یقینی بنانے کیلئے مختلف اصلاحات پر غور کیا گیا۔

اس موقع پر ذوالفقار چیمہ نے جرمنی کے معروف ادارے کی ٹیوٹا سیکٹر کو فعال بنانے کیلئے کی جانے والی خدمات کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ دونوں ادارے مستقبل میں بھی ایک دوسرے کے ساتھ مکمل تعاون کریں گے۔ اجلاس میں نوجوانوں کو مہارت کی بنیاد پر تربیت اور ملکی و غیر ملکی مارکیٹ کی ضروریات کے مطابق ٹریننگ فراہم کرنے کیلئے اہم فیصلے کئے گئے۔