وفاقی حکومت 18ویں آئینی ترمیم پراس کی اصل روح کے مطابق عملدرآمد کی پابند ہے، وزیراعلی سندھ سید قائم علی شاہ
وفاق نے ابھی تک 10وزارتوں کے فنکشنس اور اثاثے سندھ حکومت کومنتقل نہیں کئے ہیں، قومی اسمبلی کی بین الصوبائی کو آرڈینیشن کمیٹی کے وفد سے باتیں
پیر 7 مارچ 2016 22:49
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔07 مارچ۔2016ء) وزیراعلی سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا کہ وفاقی حکومت 18ویں آئینی ترمیم پراس کی اصل روح کے مطابق عملدرآمد کی پابند ہے۔ وفاق نے ابھی تک 10وزارتوں کے فنکشنس اور اثاثے سندھ حکومت کومنتقل نہیں کئے ہیں۔ انہوں نے یہ بات قومی اسمبلی کی بین الصوبائی کو آرڈینیشن کمیٹی کے وفد سے باتیں کرتے ہوئے کہی، جنہوں نے آج عبدا ل کہر خان وادن کی سربراہی میں ان سے ملاقات کی۔
کمیٹی کے دیگر اراکین میں سراج محمد خان، سردار ایم شفقت حیات خان، چوہدری نذیر احمد، مادام طاہرہ بخاری،محترمہ صبیحہ نذیر، محمد عاصم نذیر، رفیق احمد خان جمالی، سعید احمد اور دیگر شامل تھے۔ وزیراعلی سندھ نے کہا کہ وہ وفاقی حکومت کو مسلسل یہ بات کہہ رہے ہیں اور وزیراعظم پاکستان کو خط بھی تحریرکر چکے ہیں اور اس کے علاوہ سی سی آئی کا فورم بھی استعمال کیا ہے جس میں بارہا کہا ہے کہ 10مختلف وزارتوں کے فنکشن اور اثاثے سندھ حکومت کو دیئے جائیں مگر تاحال اس میں کامیابی حاصل نہیں ہوئی ہے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ساتھ نئے پروگرام کیلئے مئی تک خدوخال پراتفاق رائے کی امید ہے، بین الاقوامی ڈیٹ مارکیٹ میں واپسی کیلئے پاکستان نے ریٹنگ کی بین الاقوامی ایجنسیوں کے ساتھ بات چیت شروع ..
-
سپریم کورٹ نے جاسوسی کے مبینہ ملزم محمد دین کی درخواست ضمانت خارج کردی
-
بانی پی ٹی آئی کی تین مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع
-
رمضان شوگر مل کیس: حمزہ شہباز کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور
-
چیف جسٹس پاکستان سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہدا کے ورثا کو انصاف دلوائیں : خرم نوازگنڈاپور
-
نوازشریف کے دیرینہ ساتھی مرزا آصف بیگ انتقال کرگئے
-
اوکاڑہ گھریلو ملازمہ مبینہ زیادتی کے بعد قتل
-
عوام بے خوابی سے بچنے کیلئے چائے کا بائیکاٹ کریں،عبد الرحیم جانو
-
لانڈھی دھماکا، وزیر ِداخلہ سندھ کا پولیس کیلئے انعام و اسناد کا اعلان
-
لانڈھی دھماکے کا زخمی دم توڑ گیا، دوسرا وینٹی لیٹر پر منتقل
-
لاہور : تین سرکاری ہسپتالوں کیلئے اربوں روپے کا بجٹ جاری
-
پرائیویٹ اسکیم کے تحت حجاج اکرام کی بکنگ تاحال جاری ہے ختم نہیں ہوئی،طاہر محمود اشرفی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.