پیپلزپارٹی کے رہنما بے سروپا الزامات لگا کر عوام کو گمراہ نہیں کر سکتے‘زعیم قادری

عوام پنجاب حکومت پر تنقید کرنے والوں کے ماضی سے بخوبی واقف ہیں‘ترجمان پنجاب حکومت

پیر 7 مارچ 2016 22:48

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔07 مارچ۔2016ء ) پنجاب حکومت کے ترجمان سید زعیم حسین قادری نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کے رہنما بے سروپا الزامات لگا کر عوام کو گمراہ نہیں کر سکتے۔حکومت پنجاب پر الزامات وہ لوگ لگا رہے ہیں جن کا ماضی کرپشن اور بدعنوانی سے داغدار ہے۔

(جاری ہے)

خورشید شاہ اور منظوروٹو کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے ہوئے سید زعیم حسین قادری کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کی کرپشن کی داستانیں زبان زدعام ہیں۔ کرپشن اور بدعنوانی کی وجہ سے پیپلزپارٹی عوامی حمایت سے محروم ہو چکی ہے۔ عوام پنجاب حکومت پر تنقید کرنے والوں کے ماضی سے بخوبی واقف ہیں۔

متعلقہ عنوان :