خود کش حملہ آور کی عمر 23 سے 25 سال تھی ،سہولت کار کے ساتھ جائے وقوعہ تک پید ل آیا،حملہ آور 3 دن شبقدر میں مقیم رہا

شبقدر کچہری خودکش دھماکے کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ تیار

پیر 7 مارچ 2016 22:46

شبقدر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔07 مارچ۔2016ء ) شبقدر کچہری خودکش دھماکے کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ تیار کرلی گئی ۔ خود کش حملہ آور کی عمر 23 سے 25 سال تھی اور وہ سہولت کار کے ساتھ جائے وقوع تک پید ل آیا۔حملہ آور 3 دن شبقدر میں مقیم رہا۔ تحقیقاتی اداروں نے شبقدر کچہری دھماکے کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ تیار کر لی ہے۔ رپورٹ کے مطابق خود کش حملہ آور کی عمر 23 سے 25 سال تھی۔

(جاری ہے)

حملہ آور جائے وقوع تک پیدل آیا اور سہولت کار نے اْس کو دھماکے کی جگہ تک پہنچایا۔ رپورٹ کے مطابق حملہ آور تین روز تک شبقدر میں قیام پذیر رہا۔ دھماکے میں 6کلو بارودی مواد اور 2 کلو بال بیرنگ استعمال ہوئے۔ رپورٹ کے مطابق دھماکے سے قبل پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کی گئی جس سے کچہری میں بھگڈر مچ گئی۔ تحقیقاتی ٹیموں نے جائے وقوع سے شواہد اکٹھے کئے اور عینی شاہدین کے بیانات قلمبند کیے۔ جائے وقوع سے خود کش حملہ آور کی جسمانی اعضاء ڈی این ٹسٹ کے لیے بھجوا دیئے گئے ہیں۔ دھماکے میں پولیس اہلکاروں سمیت 16افراد جاں بحق اور 25زخمی ہوئے۔

متعلقہ عنوان :