خواجہ سعد رفیق سے پاکستان ریلویز ٹریفک یارڈ سٹاف ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات

پیر 7 مارچ 2016 22:42

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔07 مارچ۔2016ء ) وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے پاکستان ریلویز ٹریفک یارڈ سٹاف ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر منیر احمد چٹھہ اور سیکرٹری جنرل سید شجاعت حسین شاہ کی زیر قیادت ایسوسی ایشن کے دیگر نمائندوں سے ملاقات کی ۔ اس موقع پر چیف ایگزیکٹو آفیسر محمد جاوید انور بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

پاکستان ریلویزٹریفک یارڈ ایسوسی ایشن کے نمائندوں نے ریلوے کی بحالی میں وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق اور موجودہ انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ اور اُن کی ایسوسی ایشن کے لوگ ہر صورت میں اُن کے ساتھ مکمل تعاون کرنے کا عہد کرچکے ہیں۔

ریلوے ملازمین اور ریلوے انتظامیہ کی باہمی کاوش سے پاکستان ریلوے ترقی کی منازل طے کرتے ہوئے دورِ جدید کی بہترین ریلوے سروس عوام کو مہیا کرے گا۔

متعلقہ عنوان :