گوجرانوالہ ،ٹریفک وارڈن کے مبینہ تشددسے دلبرداشتہ رکشہ ڈرائیور کااقدام خود کشی

پیر 7 مارچ 2016 22:42

گوجرانوالہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔07 مارچ۔2016ء)ٹریفک وارڈن کے مبینہ تشددسے دلبرداشتہ رکشہ ڈرائیور کااقدام خود کشی۔بتایاگیا ہے کہ سیالکوٹ بائی پاس پر ٹریفک وارڈ ن سجاد نے چالان نہ کروانے پر موٹر سائیکل رکشہ ڈرائیورانیس کو مبینہ طور پر تھپڑوں اور مکوں سے تشدد کا نشانہ بنا ڈالا ،جس پر ڈرائیور مشتعل ہو گیا اور اپنے کپڑے پھاڑ کر خود کشی کی دھمکی دیدی۔

(جاری ہے)

اس دوران ٹریفک وارڈن کی جانب سے مشتعل ڈرائیور کو مزید اشتعال دلانے پر انیس نے قریبی دکان سے شیشے کی بوتل اٹھائی اور اپنے جسم پر مارنا شروع کر دی ۔واقعہ کی اطلاع ملنے پر ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر زخمی ڈرائیور کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیاہے ۔