پاکستان تحریک انصاف کے چیف الیکشن کمشنر تسنیم نورانی کی زیر صدارت پی ٹی آئی کی خواتین کے اجلاس کا انعقاد

پیر 7 مارچ 2016 22:39

لاہور ۔07مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔07 مارچ۔2016ء ) پاکستان تحریک انصاف کے چیف الیکشن کمشنر تسنیم نورانی کی صدارت میں پی ٹی آئی کی خواتین کا اہم اجلاس یہاں منعقد ہو ا جس میں تحریک انصاف پنجاب اور لاہور سے تعلق رکھنے والی خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔چیف الیکشن کمشنر نے انٹراپارٹی الیکشن کے حوالے سے خواتین کو تفصیل سے بتایا اور انٹراپارٹی الیکشن کی ممبرشپ کو تسلی بخش قراردیا۔

(جاری ہے)

خواتین نے چیف الیکشن کمشنرکو مختلف تجاویز پیش کیں جن کو چیف الیکشن کمشنر نے سراہا۔ تسنیم نورانی نے کہا کہ پارٹی کے الیکشن بروقت ، صاف اور شفاف طریقے سے کرائے جائیں گے اور تحریک انصاف کو ایک فعال ادارہ بنایا جائے گا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ تحریک انصاف کی ممبرشپ حاصل کرنے والوں کو مختلف ذرائع سے چیک کیا جارہا ہے اور کمپیوٹرائز ڈسسٹم کے ذریعے جعلی ممبر شپ کرنے والوں کی ممبر شپ روکی جا رہی ہے ۔بعدازاں پنجاب کے الیکشن کمشنر کرنل (ر) اعجازمنہاس کی صدارت میں پی ٹی آئی کی یوتھ اور آئی ایس ایف کے سابق عہدیداروں نے ملاقات کی اور ونگز کے الیکشن کے بارے میں تجاویز دیں۔